ابنا: یمن کے نائب صدر نے 21 فروری میں ملک میں عام انتخابات کرانےکا اعلان کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق نائب صدر عبدالرب منصور ہادی نے ایک فرمان میں آئندہ سال 21 فروری کو عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ ادھر یمنی عوام نے عبد اللہ صالح کو مصونیت دینے کے خلیجی کونسل کے معاہدے کو رد کردیا ہے یمن عوام عبد اللہ صالح کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔ جبکہ سعودی عرب اور خلیجی تعاون کونسل یمنی عوام کے مطالبات کو نظر انداز کررہے ہیں یمنی عوام کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب کی خيانت کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے۔.......
/169